Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

واقعYکے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی
شائع 15 اگست 2023 11:16am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ جاموٹ پاڑہ میں تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

جاں حق بچے کی لاش کو علاقه مکینوں نے مین ہول سے باہر نکالا جس کی شناخت نعمان ابڑو کے نام سے ہوئی۔

بچے کے والد رحمت نے کہا کہ میرے 4 بچے ہیں نعمان اکلوتا بیٹا تھا، ہم میمن گوٹھ کے رہائشی ہیں اور کچھ دور دعوت میں آئے تھے، نعمان گھر سے نکل کر باہر کھیلنے گیا اور لاپتہ ہو گیا۔

والد رحمت کا کہنا تھا کہ سب جگہ نعمان کو ڈھونڈا لیکن وہ کہیں نہیں ملا جس کے بعد شک ہونے پر میں ہول کو چیک کیا تو نعمان اس میں پڑا ہوا تھا۔

نعمان کے والد نے کہا کہ ہمارے عزیز کے گھر کے سامنے 15 دن سے مین ہول کھلا ہوا تھا جس کی کئی بار انتظامیہ سے شکایت کی مگر اس کے باوجود اس مین ہول کو بند نہیں کیا گیا۔

جاں بحق بچے کے والد نے بتایا کہ ڈپٹی میئر حادثے کے بعد گھر آئے تھے جنہوں نے متعلقہ حکام حکام کے خلاف ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی لیکن کیا فائدہ نعمان ان کی غلفت کی وجہ سے دنیا سے چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی: گٹر کے ڈھکن غائب، مرتضیٰ وہاب نے نشئیوں کو مورد الزام ٹھہرادیا

کراچی: پولیس کی گاڑی کی ٹکرسے بچہ جاں بحق، خاتون اور 2 بچے زخمی

ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے بچے کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، افسوسناک واقعہ پر کوٸی عذر قابل قبول نہیں۔

karachi

child dead

DEPUTY mayor karachi