Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نگراں وزیراعظم نے منصب سنبھالتے ہی تمام وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی

نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے وفد کی ملاقات
شائع 14 اگست 2023 07:50pm
تصویر: پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ
تصویر: پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ

نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے وزارتِ عظمی کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی تمام وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک کے 8 ویں نگراں وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ جس کے ساتھ ہی شہباز شریف کی 16 ماہ کی حکومت ختم ہوگئی ہے۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نومنتخب نگراں وزیراعظم سے حلف لیا۔

مزید پڑھیں

’بلوچستان کے سپوت مادروطن کی آبیاری اپنے خون سے کریں گے‘

خوست میں ہوٹل پر مبینہ ڈرون حملہ، حافظ گل بہادر گروپ کے اہم کمانڈرز مارے جانےکی اطلاعات

انوار الحق کاکڑ سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی، نشست خالی قرار دیدی گئی

حلف برداری کے بعد وزارت عظمیٰ کا دفتر سنبھالنے والے نگراں وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے وفد کی ملاقات کی۔

ملاقات میں سینیٹر سرفراز بگٹی اور میر خالد لانگو شامل تھے۔

وفد نے وزیرِاعظم کو وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

Caretaker prime minister

anwar ul haq kakar