Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کرکے آگ لگا دی

مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا، ایس ایس پی امجد شيخ
شائع 14 اگست 2023 05:49pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا دی۔

کچے کے علاقے میں پولیس نے مغویوں کی بازیابی کےلیے آپریشن کیا۔

درانی مہر کے کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کچے کے ڈاکو سندھ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حاوی کیوں ہیں؟

کچہ آپریشن : ایلیٹ کمانڈوز اور اسنائپرز سمیت ایک ہزار جوان روانہ

نیشنل سکیورٹی کونسل کے حکم پر آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی کچے کے علاقہ میں آپریشن کا آغاز

پولیس نے دوران آپریشن ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کرنے کے بعد انھیں آگ لگا دی۔

ایس ایس پی امجد شيخ نے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا۔

Sindh Police

Kandhkot

Kacha Area

kacha operation