Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: مزار قائد اور سی ویو جانے والی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام

بائیکس اور گاڑیوں پر نکلے شہری شہر کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام میں پھنس کر رہ گئے۔
شائع 14 اگست 2023 05:32pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی میں آزادی کا جشن منانے کیلئے سڑکوں پر نکلے محب وطن شہریوں کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔

بائیکس اور گاڑیوں پر نکلے شہری شہر کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام میں پھنس کر رہ گئے۔

جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد اور سی ویو جانے والی سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں

کراچی میں چار رویہ نئی سڑک کا افتتاح

بھارت کے علاوہ 15 اگست کو کونسے ممالک یوم آزادی مناتے ہیں

کراچی چڑیا گھر میں افریقی چیمپنزی دل کے دورے سے مر گیا

گاڑیوں کے رش اور بے ہنگم ٹریفک کے باعث نمائش، ایم اے جناح روڈ، کلفٹن اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہے۔

اسی طرح سی ویو روڈ، خیابان اتحاد، اسٹریٹ 26، عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے سامنے بھی بدترین ٹریفک جام ہے۔

گرومندر، جمشید روڈ، تین ہٹی پر بھی شہری ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں۔

karachi

sea view

14th August

Traffic Jam

Mazar e Quaid

Numaish Chowrangi