Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، دیگر شہروں میں بھی برسات کی پیشگوئی

بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی
اپ ڈیٹ 14 اگست 2023 05:37pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے، محکمہ موسمیات نے دیگر شہروں میں بھی تیز برسات کی پیشگوئی کی ہے۔

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے ایک جانب موسم سہانا ہوگیا تو دوسری جانب نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

اسلام آباد میں بادل برسنے کے بعد درجہ حرارت میں چار سے پانچ درجے کمی آگئی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

گولڑہ میں 25 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سیدپورگاؤں میں 15، شمس آباد میں 19ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ چکلالہ میں 14ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارش کے بعد نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ گوالمنڈی اورکٹا ریاں کے مقام پر تیز بارش کے باعث پانی کی سطح بلند ہے۔

پنجاب کے شہر جہلم میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ جس سے گرمی ختم ہوگئی۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے آج سے 16 اگست تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوسکتی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہا، دالبندین اور نور پورتھل میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب میں طوفانی اور کراچی میں ہلکی بارش کی پیشگوئی

حالیہ بارشوں سے اموات اور نقصان، این ڈی ایم اے نے تفصیلات جاری کردیں

بارش نے لاہور ایک ماہ میں دوسری بار ڈبو دیا، خیبرپختونخوا، پنجاب میں تباہی، 8 افراد ہلاک

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، مری کے چند مقامات پر بارش ہوئی، دیر میں 18، بالاکوٹ 8، مظفر آباد اور مری 4 جب کہٓ کاکول میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Met Office

Rain

rainy weather