اسکردو انٹرنیشنل ائر پورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز لینڈ کر گئی
یوم آزادی کے موقع پر پہلی بین الاقوامی پرواز دبئی سے 80 مسافروں کو لے کر اسکردو ہوائی اڈے پر لینڈ ہوگئی ہے۔
پہلی بار بین الاقوامی پرواز اسکردو ہوائی اڈے پر لینڈ کر گئی، ان پروازوں کے آغاز سے قومی ایئر لائن نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔
ان پروازوں کے اجراء سے اسکردو پوری دنیا میں متعارف ہوگا، بین الاقوامی پرواز پر سیاح گلگت بلتستان کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوں گے۔
اسکردو ایئر پورٹ پر پرواز لینڈ کرنے کے بعد اعلیٰ حکام کی جانب سے مسافروں کا خیر مقدم کیا گیا اور انہیں تحائف بھی دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:
جعلی وزٹ ویزے پر کینیڈا جانے والا مسافر آف لوڈ، 20 لاکھ روپے آئن لائن ادا کیے
نواب شاہ ائیرپورٹ کا کراچی ائیر پورٹ کیلئے متبادل کا درجہ ختم
مسافروں کا کہنا تھا کہ یہ پرواز شاندار تھی، ان پروازوں کے اجراء سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔
Comments are closed on this story.