Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں سیٹ اپ: وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

سندھ حکومت اور اپوزیشن نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے باضابطہ نام پیش نہیں کیے
شائع 13 اگست 2023 07:31pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نگراں سیٹ اپ پر مشاورت کے حوالے سے کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مرادی علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان صوبے میں نگراں سیٹ اپ کے حوالے سے آج اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے باضابطہ نام پیش نہیں کیے گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں جانب سے غیر رسمی طور پر مختلف نام زیرغور آئے۔

ملاقات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے رعنا انصار کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ قیادت سے مشاورت کے بعد باضابطہ طور پر نام دیں گے۔

یاد رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے حوالے سے مرادعلی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار میں آج دوبارہ ملاقات بے نتیجہ ختم ہوئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں کی جانب سے نگراں سیٹ اپ پر پیشرفت کا قوی امکان تھا، تاہم گزشتہ روز کی طرح آج کی ملاقات بھی بے نتیجہ ختم ہوئی۔

دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اعلیٰ سطح پر نگراں وزیراعلیٰ کے لئے جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام فائنل“ کرلیا گیا ہے۔

کل دوبارہ ملاقات ہوگی

ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آنے سے قبل سابق صوبائی وزیر ناصر حسین کا نگراں سیٹ اپ، وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ کافی ناموں پر بحث ہوئی ہے، کل شام کو دوبارہ میٹنگ ہو گی، پیر کو ہونے والی ملاقات میں معاملات حل ہوجائیں گے۔

نگراں وزیر اعلیٰ کے لئے دیے گئے ناموں کے حوالے سے ناصر حسین نے مزید کہا کہ ہم باہر تھے ہمیں کیا پتہ کون کون سے نام دیئے گئے۔

سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلی کا کام جلد سے جل الیکشن کرانا ہے۔

Syed Murad Ali Shah

Rana Ansar

Caretaker CM Sindh

Sindh Caretaker setup