Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: طالبعلم کو کوچنگ سینٹر کے اندر قتل کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

ملزمان واردات کے بعد پنجاب فرار ہوگئے تھے،انویسٹی گیشن حکام
شائع 13 اگست 2023 02:25pm
مقتول احسن کی یادگار تصویر۔ فوٹو:آج نیوز
مقتول احسن کی یادگار تصویر۔ فوٹو:آج نیوز

گلشن اقبال کے کوچنگ سینٹر میں طالب علم احسان کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان واردات کے بعد سے پنجاب فرار ہوگئے تھے۔

رواں سال کے آغاز پر کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع کوچنگ سینٹر میں طالب علم احسان کو قتل فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس نے احسان کو قتل کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتارملزمان میں مرکزی ملزم محمد طلحہ اوراس کا ساتھی لقمان شامل ہیں۔

انویسٹی گیشن حکام نے بتایا کہ ملزمان نے طالب علم احسان کو 6 جنوری کو قتل کیا تھا، اور واردات میں کلاشنکوف استعمال کیا تھا، جب کہ واقعے کے بعد سے پنجاب فرار ہوگئے تھے۔

killing in karachi

Marder