Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی دارالحکومت میں 8 سال کی بچی اغوا کے بعد قتل

بچی ایک روز قبل چنیوٹ سے اپنی نانی کے گھر آئی تھی
شائع 13 اگست 2023 01:27pm
آرٹ ورک/ آج ڈیجیٹل
آرٹ ورک/ آج ڈیجیٹل

بچی ایک روز قبل سے چنیوٹ سے اپنی نانی کے گھر آئی تھی، جس کی لاش نسوار چوک کے قریب گلی میں پڑی ہوئی ملی۔

اسلام آباد کے تھانہ سمبل کے علاقے سے 8 سالہ بچی کو اغوا کے بعد قتل کردیا، بچی کی لاش نسوار چوک کے قریب گلی میں پڑی ہوئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ 8 سالہ فاطمہ مظہرایک روز قبل ہی چنیوٹ سے اپنی نانی کے گھر آئی تھی، اور گزشتہ روز مدرسے سے واپس گئی لیکن گھر نہیں آئی۔

مزید پڑھیں: کراچی: چھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد میں 8 سالہ بچی سے 2 ملزمان کی مبینہ زیادتی

سمندری: دس سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش نسوار چوک کے قریب سے ملی ہے، لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس پوسٹ مارٹم جاری ہے، رپورٹ ملنے کے بعد بچی کے قتل کے محرکات سامنے آئیں گے۔

kidnapped

Childe kidnaping

Marder