Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الہٰی کی نظر بندی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ ریگولر کیس کی حیثیت سے سماعت کریں گے
اپ ڈیٹ 12 اگست 2023 10:18pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور ہائیکورٹ میں صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی نظر بندی کے خلاف درخواست 16 اگست کو سماعت کے لئے مقرر ہوگئی۔

جسٹس راحیل کامران شیخ پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر ریگولر کیس کی حیثیت سے سماعت کریں گے۔

درخواست گزار نے اپنے شوہر پرویز الہٰی کی نظر بندی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ قیصرہ الہیٰ نے درخواست میں نگراں پنجاب حکومت ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ہوم سمیت و دیگر کو فریق بنایا ہے۔

یاد رہے کہ قیصرہ الہٰی نے پرویز الہٰی کی نظر بندی کو چیلنج کر رکھا ہے، دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات قائم کیے گئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مقدمات میں ضمانت کے بعد عدالت نے رہائی کے احکامات جاری کیے، حکومت نے نظر بندی کے احکامات جاری کرتے ہوئے پرویز الہٰی کو پھر قید کر لیا۔

سابق وزیر اعلیٰ کی اہلیہ نے استدعا کی ہے کہ عدالت نظر بندی کو غیر قانونی قرار دے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے پرویز الہٰی کی نظر بندی کا معاملہ مزید کارروائی کے لئے صوبائی کابینہ کو بھجوا رکھا ہے۔

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS

Imran Khan Arrested August 5