دریا سے اڑان بھرنے والے روسی طیارے نے لوگوں کو حیران کر دیا
ایئرپورٹ کے رن وے سے تو طیاروں کو پرواز کرتے سب نے دیکھا ہے، تاہم دریا سے اڑان بھرنے والے روسی طیارے نے لوگوں کو حیران کر دیا۔
روسی طیارہ ایمفیبیئس بیریو بی 200 الٹیئر کو انتہائی مہارت سے تیار کیا گیا جس کا مقصد کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہے۔
طیارے کو خاص طور پر آگ بجھانے سمیت کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سرچ اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے اور سمندری گشت کے لئے ڈیزائن کیا گیا۔
جدید طیارے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ پانی سے اڑان بھر سکتا ہے۔
دراصل بیریو بی 200 الٹیئر ایک ایمفیبیئس جیٹ سے چلنے والا سمندری جہاز ہے جسے بیریو ایئرکرافٹ کمپنی نے بنایا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ جہاز کو آگ بجھانے ، تلاش ، بچاؤ ، کارگو اور مسافروں کی نقل و حمل کے لئے ڈیزائن کیا گیا، جس میں 72 مسافروں کو لے جانے کی گنجائش ہے۔
Comments are closed on this story.