Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خودکش بمبار سے بندوق چھیننے والا شہری اسپتال سے گھر منتقل

اہل علاقہ کا حکومت سے نوجوان کو کئی جانیں بچانے پر سول ایوارڈ دینے کا مطالبہ
شائع 12 اگست 2023 02:32pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

باڑہ میں اپنی جان کی پرواہ کئے بٖغیر کمپاونڈ حملے میں خودکش حملہ اور سے بندوق چھینے والے زخمی نوجوان ارشد کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔

خیبر کی تحصیل باڑہ کمپاونڈ پر حملے میں بہادری کا مظاہرہ کرنے والا شہری طبیعت سنبھلنے پر اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا، نوجوان نے خودکش حملہ اور سے بندوق چھینی تھی جس کی وجہ سے علاقہ بڑی تباہی سے بچ گیا تھا۔

اہل علاقہ نے حکومت سے نوجوان کو بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی جانیں بچانے پر سول ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا کی تحصیل باڑہ کے کمپاؤنڈ گیٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے تھے جب کہ حملہ آور مارے گئے تھے۔

کمپاؤنڈ کے باہر دھماکے کے بعد فائرنگ ہوئی اور پھر دھماکا ہوا تھا۔ کمپاؤنڈ میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا دفتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

باڑہ کمپاؤنڈ حملہ: اہم شواہد حاصل کرلیے گئے، حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی کلیئر قرار

باڑہ میں خودکش دھماکا ہوا، پولیس نے دہشتگردوں کو بہادری سے روکا، آئی جی خیبرپختونخوا

آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کمپاؤنڈ پر دو دہشت گردوں نے حملہ کیا، ایک حملہ آور نے مرکزی دروازے اور ایک نے عقب سے داخلے کی کوشش کی، اہلکاروں نے حملہ آوروں کو عمارت کے اندر داخل ہونے نہیں دیا تھا۔

KPK

Terrorism in Pakistan

Bara Compound Attack