Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف نے بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری سے متعلق دعوے مسترد کردیے

پی ٹی آئی کا عمران خان کی اہلیہ سے منسوب ڈائری کے معاملے پر رد عمل
شائع 11 اگست 2023 10:52pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے منسوب ڈائری کے معاملے پر رد عمل دیا ہے۔

ایک بیان میں تحریک انصاف کے ترجمان نے بشریٰ بی بی سے منسوب مبینہ ڈائری اور اس کے متن سے متعلق دعووں کو مسترد کردیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف کی اہلیہ کا اس مبینہ ڈائری سے کوئی تعلق نہیں، ڈائری نہ تو بشریٰ بی بی کی ہے اور نہ ہی وہ اس متن کی تصدیق کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں

نیوٹرل سے کیسے نمٹنا ہے، بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری میں تحریر منصوبہ سامنے آگیا

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے موبائل فون فرانزک کیلئے بھجوا دیے گئے

بشریٰ بی بی کی عمران خان سے جیل میں ملاقات، سابق خاتون اول کی خاموشی

تحریک انصاف کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدام دراصل مسائل خصوصاً حکومتی فسطائیت سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کے اصل مسائل خصوصاً حکومتی فسطائیت، ظلم و جبر اور آئین و قانون کی پامالی سے توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش ہے، چاہے جتنی مرضی سازشیں کر لیں، ان سازشی عناصر کو بالآخر عوام کے کٹہرے میں کھڑا ہونا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری سامنے آئی تھی۔ بشریٰ بی بی کے اپنے ہاتھوں سے لکھی ڈائری ثابت کرتی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ان کے مکمل تسلط میں ہیں۔

ڈائری سے تاثر ملتا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے احکامات پر چلتے ہیں۔

یہ بات اِن الفاظ سے ظاہر ہوتی ہے جس میں بشریٰ بی بی چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی ڈکٹیشن کرا رہی ہیں۔

pti

اسلام آباد

imran khan

bushra bibi

pti chairman

Imran Khan Arrested August 5

BUSHRA BIBI'S DIARY