Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت عارف علوی نے 5 بلوں کی منظوری دے دی

تمام بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی ہے
شائع 11 اگست 2023 09:27pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

صدر مملکت عارف علوی نے 5 بلوں کی منظوری دے دی، گیس چوری کی روک تھام اور ریکوری کا ترمیمی بل 2023 اور پریس کونسل آف پاکستان ترمیمی بل بھی منظور کرلیا گیا۔

صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے 5 بلوں کی منظوری دی گئی، جن میں گیس چوری کی روک تھام اور ریکوری ترمیمی بل 2023 منظور کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں

صدر مملکت عارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے فوجداری قوانین ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی

صدر مملکت عارف علوی نے 5 بلوں کی منظوری دے دی

اس کے علاوہ پریس کونسل آف پاکستان ترمیمی بل 2023 اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کارپوریشن تبدیلی ترمیمی بل 2023 بھی منظور کیا گیا ہے جبکہ ٹریڈ مارکس ترمیمی بل 2023 کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

صدرمملکت نے تجارتی تنازعات کے حل کا بل 2023 بھی منظور کرلیا، تمام بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی ہے۔

صدرمملکت نے عبد الرزاق داؤد کی مزید 5 سال کے لیے بطور لمز یونیورسٹی کے پرو چانسلر کی منظوری بھی دی، دوبارہ تعیناتی کی منظوری لمز چارٹر 1985 کے سیکشن 10 کے تحت دی ہے۔

اسلام آباد

President Arif Alvi

5 bills passed