Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

’آپ کو چوری پر 3 سال قید ہوئی اور واویلا کیا جا رہا ہے‘

جب آپ غیر قانونی کام کریں تو اس کا جواب دینا پڑتا ہے، عطاء تارڑ
شائع 11 اگست 2023 05:32pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے سوا سال میں کسی سے سیاسی انتقام نہیں لیا گیا، نہ کسی پر منشیات ڈالی نہ کسی کو بلاوجہ جیل میں ڈالا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عطاء تارڑ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ کو نشانے پر رکھ لیا، کہا آپ کو چوری کے اوپر تین سال قید ہوئی اور واویلا کیا جا رہا ہے، بڑے بڑے وکلاء کو فیس آفر کی جا رہی ہے کہ آکر اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت کروائیں۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’پیرنی صاحبہ نے کوئی منتر پڑھا اور سامنے مائیکس گرگئے‘۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان 5 سال کیلئے نااہل قرار، 3 سال قید

توشہ خانہ کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کیس میں ایک نہیں دو جج تبدیل کیے گئے، ٹرائل کئی مہینے تک چلا اور اس میں تاخیر ہوئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کے تحائف کی رقوم کو ذاتی استعمال میں لایا گیا، جب آپ غیر قانونی کام کریں تو اس کا جواب دینا پڑتا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تحفوں سے آنے والی رقوم کو ڈکلیئر کیوں نہیں کیا گیا، کچھ بد نصیب ہیں جو گاڑیوں کے پیچھے بھاگنے کے عادی ہیں۔

نو مئی کو عمران خان کی گرفتار پر ہونے والے احتجاج پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نو مئی کے روز اپنے ہی ملک میں اپنی ہی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ ایک جج کیخلاف بین الاقوامی مہم چلائی گئی، چوری کی ہے تو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، سابق وزیراعظم منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے تھے اے سی اتار دوں گا۔

انھوں نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کیوں کی گئی، سائفر کے معاملے پر من گھڑت کہانیاں گھڑی گئیں جس سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی۔

tosha khana case

Tosha Khana Disciplinary Management Bill 2023

Imran Khan Arrested August 5