Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق آئی جی خیبرپختونخوا پولیس کے بھائی ملک حبیب کا جنازہ سخت سیکیورٹی میں ادا

قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کا آپریشن تاحال جاری ہے
اپ ڈیٹ 12 اگست 2023 01:36pm
جنازے میں سول وعسکری حکام اور قبائلی عمائدین نے شریک تھی
جنازے میں سول وعسکری حکام اور قبائلی عمائدین نے شریک تھی

قبائلی ملک وسابقہ یونین کونسل ناظم ملک حبیب محسود کی نماز جنازہ ٹانک کے علاقے گرہ پتھر میں ادا کردی گئی، انہیں گزشتہ روز قتل کیا گیا تھا۔

فائرنگ سے قتل ہونے والے سابق آئی جی خیبرپختونخوا پولیس صلاح الدین محسود کے بھائی ملک حبیب کا جنازہ سخت سیکیورٹی میں ادا کیا گیا۔

جنازے میں سول وعسکری حکام اور قبائلی عمائدین نے شریک تھی۔ پولیس ڈی پی او وقار احمد کے مطابق قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کا آپریشن تاحال جاری ہے۔

گزشتہ روز اغواء کار نامعلوم ملزمان نے سابق آئی جی صلاح الدین محسود کے بھائی حبیب محسود کو منزئی کے علاقے میں قتل کردیا تھا اور فائرنگ کے تبادلے میں مقتول کا گن مین بھی جاں بحق ہوگیا تھا۔

خیبر پختون خوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم ملزمان نے سابق آئی جی پی پولیس صلاح الدین محسود کے بھائی اغوا کے بعد قتل کردیا۔

ڈی پی او پولیس ٹانک وقار احمد کے مطابق سابق آئی جی کے بھائی حبیب محسود پر گرہ پتھر کے علاقے میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں حبیب محسود کا گن مین زخمی ہوگیا، اور اغوا کار حبیب محسود کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔

پولیس ٹیم حبیب محسود کی لاش کے پاس
پولیس ٹیم حبیب محسود کی لاش کے پاس

ڈی پی او نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی اور ایک مقام پر اغواء کاروں کا پولیس سے سامنا ہوا اور تعاقب پر اغواء کاروں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی جس میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔

ٹانک: پولیس وین پر دستی بم حملے کے باعث 20 افراد زخمی ایک شخص جاں بحق

ڈی پی او کے مطابق اغواء کار حبیب محسود کو ٹانک سے 14 کلومیٹر دور منزئی کے علاقے میں لے گئے، اور قتل کردیا، جب کہ اغواء کاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا گن مین بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

KILLING IN KP

Marder

ex IG kp