Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرکٹرذوالقرنین حیدر پیپلز پارٹی میں شامل، آئندہ وزیراعظم کا نام بتا دیا

لاہور میں پیپلز پارٹی سینٹرل سیکریڑیٹ میں بات چیت
شائع 11 اگست 2023 12:52pm
سابق کرکٹر ذوالقرنین حیدر - تصویر/ فائل
سابق کرکٹر ذوالقرنین حیدر - تصویر/ فائل

کرکٹر ذوالقرنین حیدر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔

ذوالقرنین حیدر نے لاہور میں پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریڑیٹ میں اسپورٹس ونگ کے نائب صدرمیاں عتیق کی موجوگی میں پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا ۔

مزید پڑھیں: اسرائیکی صوبہ بن گیا تو پیپلزپارٹی روئے گی، ن لیگی وفاقی وزیر کی بلاول پر تنقید

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اپنے بزرگ شاہ شمس تبریز کی معرفت سے بلاول بھٹو کے آئندہ وزیراعظم بننے کی پیشنگوئی کرتا ہوں۔

کرکٹر کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاستدانوں میں بلاول بھٹو زرداری سب سے بہترین ہیں۔ بھٹو کا نواسہ اور بینظیر کا بیٹا قائدانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔

ذوالقرنین نے سابق وزیراعظم اور پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کو خیرباد کہہ کر پی ٹی آئی میں جانے والے شاہ محمود کے حوالے سے کہا کہ ان پر بھی بزرگوں کا دست شفقت رہا۔

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Zulqarnain Haider