Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمرکوٹ: جبری شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا، دلہن، نکاح خواں، سہولتکار گرفتار

کراچی سے تعلق رکھنے والی کم عمر لڑکی کو سیف ہاؤس میں رکھا گیا، خاتون ایس ایچ او
شائع 11 اگست 2023 12:22am

عمرکوٹ کے گاؤں حویلی میں ویمن پولیس نے شادی کی تقریب میں کارروائی کی ہے۔ خاتون ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب جبری طور پر منعقد کی گئی۔ پولیس نے دولہا، دلہن اور نکاح خواں کو گرفتار کرکے شادی رکوا دی۔

عمرکوٹ کے علاقے نیو چھوڑ میں کم عمر لڑکے اور لڑکی کی شادی کے دوران ویمن پولیس نے چھاپہ مارا۔ پولیس نے دولہا یاسین ساند کو گرفتار کرکے دلہن کو بازیاب کروا کر تحویل میں لے لیا۔

خاتون ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والی کم عمر لڑکی کو سیف ہاؤس رکھا گیا ہے۔

عمرکوٹ پولیس نے نکاح خواں مولوی عبدالحفیظ اور سہولتکار دین محمد اور قادربخش کو بھی گرفتار کرلیا۔

واقعہ کا مقدمہ چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ویمن پولیس نے واقعہ کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ دولہا اور دلہن کو نیوچھوڑ کے گائون حویلی سے شادی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ لڑکی کی عمر 14 سے 15 سال بتائی جاتی ہے اور اس کا شناختی کارڈ بھی نہیں بنا ہے۔

Child Marriage Case

Umer kot

Umer Kot Police