Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کا انتخاب: ایم کیو ایم اور جی ڈی اے 3 ناموں پر متفق

ایم کیو ایم کے وفد کی فنشکنل لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات میں اہم فیصلے کرلیے گئے
شائع 10 اگست 2023 08:22pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔۔۔۔۔ آج نیوز

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے انتخاب کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے 3 ناموں پر اتفاق کرلیا۔

ایم کیو ایم کے وفد کی فنشکنل لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہونے والے اجلاس میں نگراں سیٹ سے متعلق اہم فیصلے کر لیے گئے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے ناموں پر ایم کیو ایم اور جی ڈی اے رہنماؤں میں اتفاق ہونے کا ذکر کرتے ہوئے عرفان اللہ مروت کا کہنا تھا کہ ہم نے 3 نام فائنل کرلیے ہیں جس کا اعلان جلد کیا جائے گا، سندھ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد ہم نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کی دوڑ میں شامل اپنے امیدوار کے ناموں کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کون؟ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے درمیان ناموں پر مشاورت

پرانی مردم شماری پر انتخابات نہیں ہوں گے، وزیر اعظم کی ایم کیو ایم کو یقین دہانی

سندھ حکومت نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے دو ناموں پر غور شروع کردیا

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید حنیف نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ سے متعلق مشاورت کے لیے جے یو آئی اور جی ڈی اے آن بورڈ ہیں، ہم نے نام فائنل کر لیے ہیں، جلد اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور وزیر اعلی سندھ کے مابین ملاقات ہوگی

جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جلد سندھ میں اپنی حکومت قائم کریں گے اور مشترکہ جدوجہد کرتے ہوئے اس شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔

karachi

GDA

MQM Pakistan

Grand Democratic Alliance

Caretaker CM Sindh