Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی اراضی کیس سے بری

اسپیشل جج سینٹرل 3 لاہور کے جج نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا
شائع 10 اگست 2023 05:22pm

لاہور کی مقامی عدالت نے سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کو 843 کنال اراضی ڈی ایچ اے کو منتقل کرنے کے کیس بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کر دیا۔

لاہور کی سینٹرل کورٹ میں سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے خلاف 843 کنال اراضی کیس پر سماعت ہوئی۔

اسپیشل جج سینٹرل 3 لاہور کے جج عبدالستار لنگ نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کرتے ہوئے آصف ہاشمی کو تمام الزامات سے بری کردیا۔

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ نے متروکہ وقف املاک کی غیرقانونی فروخت کا نوٹس لے لیا

سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک  آصف ہاشمی کی ضمانت منظور

سابق چئیرمین متروکہ املاک بورڈ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

فیصلے کے مطابق ملزم آصف ہشمی کے خلاف کوئی جرم ثابت نہیں ہو سکا، ڈی ایچ اے سے معاہدہ میں نقدی کا کوئی لین دین نہیں ہوا، کیس بے بنیاد اور مفروضوں پر مشتمل ہے،سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق آصف ہاشمی کا اراضی تبادلے سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔

آصف ہاشمی کے مطابق بطور چیئرمین اس معاہدے میں متروکہ وقف املاک بورڈ کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا،ڈی ایچ اے کے ساتھ معاہدہ بورڈ اجازت سے کیا گیا، ڈی ایچ اے کے ساتھ منظوری کی اجازت وفاقی حکومت نے بھی دی، اس مقدمے میں 25 میں سے 23 ملزمان بری ہو چکے ہیں، اس کیس میں آصف ہاشمی کی بریت درخواست ابھی تک زیرا التواء ہے، یہ معاہدہ دو اداروں کے درمیان تھا نہ کہ دو افراد کے درمیان تھا-

corruption case

lahore local court

former chairman of Evacuee Trust Property Board

Asif Hashmi