Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے 268 روپوش کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

21 پی ٹی آئی کارکنوں کی عبوری ضمانتوں کی توثیق
شائع 10 اگست 2023 04:58pm

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 268 روپوش کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، اور21 کارکنوں کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاوس حملہ کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جج اعجاز احمد بٹر نے کی۔

جناح ہاوس حملہ کیس کے تفتیشی افسر نے حملے میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیلئے درخواست دائر کی، اور عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ جناح ہاوس پر حملے میں ملوث 268 پی ٹی ائی کارکنان روپوش ہیں، ملزمان گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔

جناح ہاوس حملہ کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی منسوخ

عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرلی اور پی ٹی آئی کے 268 کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے ضمانت کی درخواستوں میں پی ٹی آئی کے 21 ملزمان کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانتوں کی توثیق کردی۔

pti

pti workers protest