Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ضلعی انتظامیہ لاہور نے زمان پارک کے باہر کھڑی کی گئی تمام رکاوٹیں ہٹا دیں

اینٹی انکروچمنٹ عملے نے رہائشگاہ کے باہر سے تمام بیریئر ہٹا دیے
شائع 10 اگست 2023 04:26pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

زمان پارک میں چئیرمین پی ٹی آئی کے گھر کے باہر کھڑی کی گئیں رکاوٹیں ہٹا دی ہیں اور اینٹی انکروچمنٹ عملے نے رہائشگاہ کے باہر سے تمام بیریئر ہٹا دیے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ لاہور نے زمان پارک کے باہر کھڑی کی گئیں تمام رکاوٹیں ہٹا دی ہیں، اور چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائشگاہ کے باہر سے تمام بیریئر بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔

اینٹی انکروچمنٹ عملہ زمان پارک کے باہر رکھے کنکریٹ کے بلاک اپنے ٹرکوں میں لاد کر لے گئے، جب کہ کینال روڈ اور گرین بیلٹ کے باہر رکھے گئے بیریئرز بھی عملہ ساتھ لے گیا ہے۔

بیریئر کو سابق وزیراعلیٰ پرویز الہی نے ٹریفک پولیس کو حکم دے کر چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائشگاہ کے باہر رکھوایا تھا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں جرم ثابت ہونے پر اٹک جیل میں قید ہیں۔

imran khan

zaman park

Zaman Park Operation