آسٹریلیا کا 196 سال پُرانا گھر: اس خاندان کی بیٹی کنویں سے پانی بھرتے ہوئے ڈوب گئی تھی
آسٹریلیا کا 196 سال پُرانا گھر مائیز کاٹیج ہاؤس میوزیم انگلینڈ سے بحری جہاز پر آئے جوڑے کی کہانی سناتا ہے۔
تاریخی گھرمائیز کاٹیج ہاؤس میوزیم کہلاتا ہے، جو سیاحوں کے لیے ایک دلچسپ سیاحتی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔
مائیز کاٹیج ہاؤس میوزیم ماوار اسٹریٹ کنگسٹن، سٹی آف لوگن کوئنز لینڈ میں واقع ہے،1871 میں انڈس نامی بحری جہاز پر سوارایک خاندان انگلینڈ سے آسٹریلیا پہنچا اوراس جگہ کو آباد کیا تھا۔
جان اور ایملی مائیز کی ایک بیٹی یہاں کنویں سے پانی بھرتے ہوئے جان گنوا بیٹھی تھی۔ یادوں سے جڑے رہنے کے لیے یہ خاندان برسوں یہاں رہائش پذیر رہا۔
یہ خاندان پرانی یادوں کے ساتھ وابستہ رہنے کے ساتھ ساتھ نئی یادیں بنتا رہا۔ کاٹیج میں دو بیڈروم، ایک بیٹھنے کا کمرہ، ایک باقاعدہ کھانے کا کمرہ، ایک سلیپ آؤٹ اور ایک باورچی خانہ ہے۔
اس خاندان کی زندگی کے تمام پہلوؤں کی جھلک یہاں نظر آتی ہے، اس کے ساتھ ہی ان کی پینٹنگز کا ایک وسیع پیمانے کا ذخیرہ بھی یہاں موجود ہے۔
مائیز کوٹیج میں 1880 سے 1930 کی دہائی تک کا اصل خاندانی فرنیچر ابھی بھی موجود ہے۔ مائیز خاندان کی ساری کی ساری یادیں سیاحوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں۔
انتظامیہ نے سیاحوں اورعوام کے لیے مائیز کاٹیج ہاؤس میوزیم کے دروازے کھول رکھے ہیں۔ عوام مفت دورہ کرکے اس کاٹیج کی یادوں سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.