Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جناح ہاؤس حملہ: پی ٹی آئی کے 268 روپوش کارکنوں کے وارنٹ جاری

پولیس کے مطابق ملزمان سے متعلق شواہد موجود ہیں، عدالتی فیصلہ
شائع 10 اگست 2023 10:31am
پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج۔ فوٹو — فائل

لاہور میں 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 268 روپوش کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے 268 روپوش کارکنوں کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے منظور کرتے ہوئے کارکنوں کے وارنٹ جاری کردیے۔

اس ضمن میں اے ٹی سی جج اعجاز احمد بٹر نے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس میں مزید 268 ملزمان کو نامزد کیا گیا جو روپوش ہیں اور گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جناح ہاؤس حملے میں مرکزی شرپسند سے متعلق پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا بےنقاب

9 مئی کے واقعات پر لیفٹیننٹ جنرل ، 3 میجر جنرلز ، 7 بریگیڈیئرز سمیت 15 افسران کو سزائیں

9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، سیف سٹی کیمروں کی فرانزک رپورٹ آگئی

یاسمین راشد کی جناح ہاؤس پر حملہ کے وقت موجودگی ثابت ہوگئی

فیصلے میں کہا گیا کہ پولیس کے مطابق ملزمان سے متعلق شواہد موجود ہیں، لہٰذا پولیس کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

pti

atc lahore

Jinnah House Attack