وائٹ ہاؤس نے پاکستان میں الیکشن پر ہنگاموں کا خدشہ ظاہر کردیا
امریکا نے پاکستان میں عام انتخابات پر ہنگاموں کا ظاہر کردیا ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس قومی سلامتی کونسل جان کربی کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابی تشدد کے امکانات کو تشویش کے ساتھ دیکھ رہے ہیں، جہاں انتخابات ہونے والے ہیں وہیں معروف سیاست دان عمران خان کو روک دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں واضح طور پر کسی بھی ایسے اقدامات بالخصوص پرتشدد کارروائیوں پر تشویش ہے جو پاکستان یا کسی بھی ایسے ملک میں عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں جس کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ہمارے مشترکہ مفادات ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیا جا چکا ہے جب کہ انہیں توشہ خانہ فوجداری کیس میں 5 سال کے لئے نااہل اور تین کے لئے قید کی سزا بھی ہوچکی ہے جب کہ سابق وزیراعظم کو اسی کیس میں گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستانی سیاسی معاملات کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں، امریکی محکمہ خارجہ
امریکا عمران خان اور انتخابات کے بارے میں اپنے تبصروں میں محتاط رہا ہے کوینکہ اسے خوف ہے اس سے سازشی نظریات کو تقویت ملے گی۔
سابق وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ ایک سینئر امریکی عہدیدار نے انہیں اقتدار سے ہٹانے کے لیے کام کیا لیکن امریکا نے ان دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
عمران خان کی گرفتاری پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو کا گزشتہ دنوں کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ یقیناً ہم دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے احترام کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں۔
Comments are closed on this story.