Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

باجوڑ میں ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملہ، 6 افراد زخمی

واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس
اپ ڈیٹ 09 اگست 2023 08:07pm
تصویر/ ویکی پیڈیا
تصویر/ ویکی پیڈیا

باجوڑ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی گاڑی پر ہونے والے خود کش حملے میں 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لرخلوزو اسپتال کے قریب ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا۔

خودکش حملے میں 5 ایف سی اہلکار معمولی زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ستار خان کے مطابق خودکش بم دھماکا لرخلوزو اسپتال کے قریب مین روڈ پر ہوا۔

ڈی ایس پی کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Bajaur

BLAST IN BAJOR