سندھ میں انتہائی مطلوب ملزمان کی بلیک بک تیار
سندھ میں انتہائی مطلوب ملزمان کی بلیک بک تیار کرلی گئی ہے جس میں 398 انتہائی مطلوب ملزمان کی تفصیلات جمع کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سندھ میں مطلوب ملزمان کی ریڈ بک کے بعد بلیک بک کا یہ پہلا ایڈیشن ہے، جس سے مطلوب ملزمان کی گرفتاری میں مدد ملے گی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق بلیک بک میں 398 انتہائی مطلوب ملزمان کی تفصیلات موجود ہیں، اور اس میں شامل ملزمان کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر انعام مقرر کئے گئے ہیں۔
ریڈ بک میں ملزمان کے حلیے، قومیت، شناخت، چال ڈھال اور تکیہ کلام کی بھی معلومات شامل ہیں، جب کہ ملزمان کی سیاسی و مذہبی وابستگی کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ بک میں کراچی سے صرف 5 انتہائی مطلوب ملزمان کو شامل کیا گیا ہے، اور ان 5 میں بھی لیاری گینگ وار کے 3 انتہائی مطلوب ملزمان اور گاڑیاں چوری اور چھیننے والے 2 ملزمان شامل ہیں۔
بلیک بک میں سندھ کے کچے کے ڈاکوؤں کے نام بھی شامل ہیں اور سب سے زیادہ 143 نام شکارپور کے ڈاکوؤں کے ہیں، جب کہ بلیک بک میں کشمور کے 85 ڈاکوؤں کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔
Comments are closed on this story.