Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکارپور میں دو گروپوں میں مسلح تصادم، 7 افراد جاں بحق

فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت تشویشناک ہے
شائع 09 اگست 2023 02:05pm

مدیجی کے قریب دو گروپوں کے مابین ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے، اور متعدد زخمی ہیں۔

شکارپور کے علاقے مدیجی کے قریب دو مسلح گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم فائرنگ کی وجہ سے علاقہ میدان جنگ بنا ہوا ہے اور لاشیں جائے وقوعہ پر ہی موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دونوں برادریوں میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا، جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی نہ کی جس کی وجہ سے معاملہ 7 افراد کے قتل تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب آج نیوز کے نمائندہ نے ایس ایس پی اور دیگر پولیس حکام سے معاملے پر بات کی کوشش کی تو کسی نے اپنا مؤقف پیش نہیں کیا۔

firing