Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج، بدترین ٹریفک جام

سپرہائی وے لنک روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں
شائع 09 اگست 2023 01:02pm

ٹرک اور ٹرالر ڈرائیوروں نے قومی شاہراہ اور سپر ہائی وے کو ملانے والے لنک روڈ کو بند کردیا ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ غیرقانونی وصولی بند ہونے تک احتجاج کرتے رکھیں گے۔

کراچی میں قومی شاہراہ اور سپر ہائی وے کو ملانے والے لنک روڈ پر ٹرک اور ٹرالر ڈرائیوروں کا احتجاج جاری ہے، اور شاہراہ پر بڑے بڑے ٹرالر اور ٹرک کھڑے کردیئے گئے ہیں۔

ٹول پلازہ پر کھڑے ٹرک
ٹول پلازہ پر کھڑے ٹرک

ڈرائیورز کے احتجاج کے باعث لنک روڈ پر ٹریفک جام ہے، اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹول پلازہ اور کانٹا انتظامیہ غیرقانونی رقم وصول کررہی ہے،غیر قانونی وصولی بند ہونے تک احتجاج کرتے رکھیں گے۔

واضح رہے کہ ڈرائیورز اس سے قبل بھی احتجاج کرچکے ہیں۔

karachi