Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیوروکریٹس کی گریڈ 21 اور 20 میں ترقی کی منظوری

گریڈ 21 میں ترقی پانے والوں میں فارن سروس کے 7 افسران شامل
شائع 08 اگست 2023 11:37pm
فوٹو  ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

سینٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارش پر بیوروکریٹس کی گریڈ 21 اور 20 میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے، گریڈ 21 میں ترقی پانے والوں میں فارن سروس کے 7 ، پاکستان کسٹم سروس کے 6 اور مینجمنٹ سروسز ونگ اور ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ کے ایک ایک افسرشامل ہیں۔

گریڈ اکیس میں ترقی پانے والوں میں برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل ،حمید اصغر، اکرم اختر، عمران احمد صدیقی، عبدالرحمان نظامانی اوراحمد امجد علی شامل ہیں۔

فارن سروس گریڈ بیس میں ترقی پانے والوں میں مرغوب سلیم بٹ، فرخ اقبال، عاصمہ ربانی، چوہدری ٹیپو عثمان، اسداحمد وڑائچ، زاہد احمد جتوئی، ارشد شہزاد، امتیاز فیروز، بلال چوہدری، سید مصطفٰی ربانی ، شفیق احمد بھٹو، آصف خان، فریحہ بگٹی، جواد علی، بتول کاظم، عنصرعلی زیدی اور فوزیہ فیاض شامل ہیں۔

پاکستان کسٹم سروس گریڈ اکیس میں ترقی پانے والوں میں شکیل شاہ، زاہد علی بیگ، یعقوب ماکو، ارشد جواد، عرفان الرحمان اور صائمہ شہزاد شامل ہیں۔

پاکستان کسٹم سروس گریڈ بیس میں ترقی پانے والوں میں عائشہ بشیروانی، محمد آصف ہرگن، نوید اقبال، رحمت اللہ وسترو، نوابزادی عالیہ دلاور خان، غلام مصطفٰی، جنید میمن، سمیرا شیخ، مہرین نسیم، سعدیہ شیراز، حارث انصاری یاسین مرتضٰی، تسلیم اختر، احسن خان ، متین عالم ، کرم الٰہی، علی عباس گردیزی، عمران بخاری، علی زمان گردیزی، ارشد خان اور نوید اقبال شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں صدر بنا تو بیوروکریٹ کے گلے کاٹوں گا، گورنر فلوریڈا کا انوکھا انتخابی وعدہ

کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے تین افسروں طارق زبیر خان، آصف خان اور محمد عرفان کی بھی گریڈ 20 میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔

ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ میں زینت احمد کی گریڈ اکیس میں ترقی ہوئی، عامر مسعود اور عمران گلزار کو گریڈ بیس میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی، مینجمنٹ سروسز ونگ کے ضیاء الحسن کی گریڈ اکیس اور اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے شاہد علی خان کی گریڈ بیس میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔

سینٹرل سلیکشن بورڈ نے پمز کے ڈاکٹروں کے پینل اور پی ڈبلیو ڈی کے پینل پر موجود افسروں میں کسی کو کوئی ترقی نہیں دی۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سے ڈپٹی ڈی جی آپریشنز تنویراحمد، ایسوسی ایٹ پروفیسر صبا فیصل، فردوس زہرہ بشیر، فخرالنساء کمال اور پروفیسرسعید ابرارکو گریڈ بیس میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔

ایف آئی اے سے سید شاہد حسین، سیف اللہ جوکھیو اورانعام اللہ خان گنڈا پور گریڈ بیس میں ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

federal government

Federal Bureaucracy

Civil servant