Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 11 اگست تک توسیع

عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی
شائع 08 اگست 2023 05:02pm

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 11 اگست تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔

چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

مزید پڑھیں

توشہ خانہ کیس: عمران کی اپیل سماعت کیلئے مقرر، سپریم کورٹ نے بھی نمبر لگا دیا

عمران خان کو اے کلاس دینے کا معاملہ کل تک موخر، وکلا کو ملنے کی اجازت دینے پر عدالت آمادہ

توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان 5 سال کیلئے نااہل قرار، 3 سال قید کی سزا

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، آج ان کی اپیل دائر کررہے ہیں، امید ہے سزا ایک ہفتے تک معطل ہوجائے گی، چیئرمین پی ٹی آئی باقاعدگی کے ساتھ عدالت پیش ہوتے رہے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ اپیل سماعت کے لیے مقرر ہونے اور سزا معطل ہونے پر اتنا پر امید کیوں ہیں۔

جس پر وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آپ کی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن حالات و واقعات ایسے ہیں کہ وہ پیش نہیں ہوسکتے، آپ درخواست گزار کے پروٹیکشن آرڈر جاری کریں۔

فاضل جج نے استفسار کیا کہ اس پر سرکار کیا کہتی ہے۔

جس پر اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد علی شاہ نے کہا کہ اس پر قانون بڑا کلئیر ہے، آپ ان کی ضمانتیں مسترد کریں۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری معافی منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 11 اگست تک توسیع کردی۔

imran khan

pti chairman

atc lahore