Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے والے تمام افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی درخواست دائر

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں پسند اور ناپسند کو ملحوظ خاطر رکھا، درخواست میں مؤقف
شائع 08 اگست 2023 01:59pm

توشہ خانہ تحائف کو الیکشن کمیشن کے کاغذات میں ظاہر نہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔

لاہور کے ایڈووکیٹ ندیم سرور نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں توشہ خانہ تحائف کو الیکشن کمیشن کے کاغذات میں ظاہر نہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ تحائف کو الیکشن کمیشن کے کاغذات میں ظاہر نہ کرنے کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے جانبداری کا مظاہرہ کیا، صرف ایک شخصیت کیخلاف کارروائی کی گئی.

درخواست میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں پسند اور ناپسند کو ملحوظ خاطر رکھا، تحائف لینے اور ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کیخلاف یکساں کارروائی ہونی چاہیے۔

توشہ خانہ کیس: عمران کی اپیلوں کو سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ سے نمبر الاٹ

عمران خان کو اے کلاس دینے کا معاملہ کل تک موخر، وکلا کو ملنے کی اجازت دینے پر عدالت آمادہ

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو توشہ خانہ کے تحائف ظاہر نہ کرنے والے ممبران اسمبلی کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے۔

Toshakhana

Tosha Khana Criminal Proceedings Case

LAHORE HIGH COURT (LHC)