Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلبہ تصادم کے بعد بلوچستان یونیورسٹی بند، ہاسٹلز خالی کرنے کا حکم

یونیورسٹی غیر معینہ مدت کے لیے بند کی گئی
شائع 08 اگست 2023 07:32am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ میں یونیورسٹی آف بلوچستان کے2طلبہ تنظیموں میں جھگڑے کے بعدبلوچستان یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردی گئی۔

حکام کا کہنا ہےکہ آئندہ احکامات تک جامعہ تمام تعلیمی مقاصدکیلئےبندرہے گی۔

ایک اعلامیہ میں یونیورسٹی بند کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق تمام طلباکو یونیورسٹی ہوسٹل خالی کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

بلوچستان

Universities

Balochistan university