Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں سرکاری اسکول کی عمارت اچانک منہدم

گورنمنٹ گرلز اسکول کے 2 کمرے زمین بوس ہوگئے
شائع 07 اگست 2023 11:47pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

لاہور میں سرکاری اسکول کی عمارت اچانک منہدم ہو گئی۔ شہر میں مختلف اسکولوں کی عمارتوں کو خستہ حال قرار دیا گیا تھا۔

موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز ہائی قلندر پورہ اسکول بڑے حادثے سے بچ گیا۔

گرلز ہائی اسکول کی چھتیں اور برآمدے اچانک منہدم ہونے سے 2 کمرے زمین بوس ہوگئے۔

یاد رہے کہ عمارت چند سالوں سے مخدوش حالت میں تھی۔

موسم گرما کی چھٹیوں کی وجہ سے طالبات اسکول نہیں آرہی تھیں۔

خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لاہور میں مختلف اسکولوں کی عمارتوں کو خستہ حال قرار دیا جا چکا ہے۔

تعلیم

Roof Collapse

Historic buildings