Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید

الیکشن کمیشن آج عمران خان کو چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرسکتا ہے۔
اپ ڈیٹ 07 اگست 2023 08:05pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’آج میڈیا پر پی ٹی آئی کے چئیرمین کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی چلنے والی تمام خبروں کی الیکشن کمیشن سختی سے تردید کرتا ہے‘۔

الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا کہ ’الیکشن کمیشن میں آج اس موضوع پر نہ تو کوئی اجلاس ہوا ہے اور نہ ہی یہ موضوع زیر غور رہا ہے‘۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ عدالتی فیصلے کے بعد چئیرمن پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے طریقہ کار پر مشاورت کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا تھا۔ہونے والا الیکشن کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔**

اجلاس میں عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر مشاورت کی گئی، جس میں قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ اجلاس میں چئیرمن پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

توشہ خانہ کیس: عمران خان کو 3 برس قید کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس ہے کیا؟

توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان 5 سال کیلئے نااہل قرار، 3 سال قید کی سزا

ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ فیصلے کے بعد پارٹی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کیلئے الیکشن کمیشن کے پولیٹکل فنانس ونگ نے فائل تیار کرنا شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آج عمران خان کو چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 3 سال قید کی سزا سناتے ہوئے 5 سال کیلئے نااہل قراردے دیا گیا تھا۔

عمران خان اس وقت اٹک جیل کی بی کلاس میں ہیں۔

imran khan

chairman pti

Tosha Khana Criminal Proceedings Case

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)