Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مانسہرہ: 85 سالہ بزرگ خود سے 42 سال چھوٹی دلہنیا بیاہ لائے

اس سے قبل خیبرپختونخواہ کے 95 سالہ بزرگ کی شادی کی خبرسامنے آئی تھی
اپ ڈیٹ 07 اگست 2023 10:27pm

خیبر پختونخواہ میں 95 سالہ بزرگ کے سر پرسہرا سجنے کی خبرکے بعد بالا کوٹ کے 85 سالہ بزرگ نے بھی زندگی کی نئی اننگ کا آغاز کردیا۔

بالاکوٹ کے رہائشی 85 سالہ بزرگ چن سفید شاہ 43 سالہ خاتون سے شادی کی ہے جو عمرمیں ان سے 42 سال چھوٹی ہیں۔

چن سفید شاہ کی یہ پہلی شادی نہیں لیکن 100 سے زائد پوتے ، پوتیوں ، نواسے نواسیوں اور پڑپوتوں کے دادا پردادا بزرگ کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی صحت مند اور اولاد کے خواہشمند ہیں۔

نمائندہ آج نیوز سے بات کرتے ہوئے چن سفید شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے والد کی دوسری شادی بھی 90 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔

بزرگ کے مطابق اس عمر میں ان کی دوسری شادی ان کے بیٹوں نے کروائی ہے۔

Balakot

Old man marriage