Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایس ایچ او کو واش رومز کے وزٹ کا حکم

محسن نقوی نے تھانہ سٹی راولپنڈی میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ایس ایچ او کی سرزنش کی
شائع 06 اگست 2023 11:54am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تھانہ سٹی راولپنڈی کا دورہ کیا اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ایس ایچ او کی سرزنش کی۔

نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانہ سٹی کا اچانک دورہ کیا۔

محسن نقوی جب تھانے پہنچے تو انویسٹی گیشن روم میں پولیس اہلکار نیکر پہنے بیٹھا تھا۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے تھانے میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ایس ایچ او سے باز پُرس کی۔

محسن نقوی نے ایس ایچ او کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے تھانے کے واش رومز استعمال کئے ہیں۔

اس موقع پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ نے ایس ایچ او کو واش رومز کے وزٹ کا حکم بھی دیا۔

Punjab police

mohsin naqvi

Punjab Law and Order Situation