Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: 2 کروڑ 22 لاکھ روپے کی ڈکیتی، فوٹیج سامنے آگئی

فوٹیج میں ملزمان کو رقم سے بھرا بیگ چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
شائع 06 اگست 2023 09:57am
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

کراچی کے علاقے صدر صرافہ مارکیٹ کے قریب گزشتہ روز دو کروڑ بائیس لاکھ روپے کی واردات ہوئی۔ جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

آج نیوز نے ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔

فوٹیج میں ملزمان کو رقم سے بھرا بیگ چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واردات کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کیا گیا۔

مقدمہ گولڈ شاپ کے ملازم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ 5 اگست کی شام سیٹھ نے اسکول بیگ دیا اور رقم لانے کا کہا، میں اسکول بیگ میں 2 کروڑ 22 لاکھ روپے لے کر آرہا تھا، کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے رقم سے بھرا بیگ چھین لیا۔

Karachi Police

Street Crimes

Karachi Crime