Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 2 زخمی

زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، دوسرے کی حالت خطرے سے باہر ہے
شائع 06 اگست 2023 09:29am
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

امریکا میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ واشنگٹن ڈی سی میں پیش آیا۔

ڈی سی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جنوب مشرقی ڈی سی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔

فائرنگ کا واقعہ اناکوسٹیا میں گڈ ہوپ روڈ ایس ای کے 1600 بلاک میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں پانچ افراد تھے جن میں سے تین ہلاک ہوچکے تھے جبکہ دو افراد زخمی تھے۔

پولیس اور امدادی اداروں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ دونوں زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دوسرے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بندوق کے اس تشدد کو روکنا ہوگا۔ یہ ناقابل یقین حد تک مایوس کن ہے۔

پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ فائرنگ کے واقعہ سے متعلق کسی کے پاس معلومات ہیں تو وہ پولیس کو بتائے۔

USA Police

USA Firing

USA Crimes