Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویڈیو میں دکھائی دینے والا بچہ کچے کے ڈاکوؤں سے بازیاب

پانچ مشکوک افراد بھی تحویل میں لیے گئے
اپ ڈیٹ 07 اگست 2023 10:13am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کندھ کوٹ پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے کچے کے ڈاکوؤں سے مزید ایک مغوی بچے کو بازیاب کرالیا۔

کچھ روز قبل ڈاکوؤں نے مغوی بچے صداقت ہاجانو پر تشدد کی وڈیو وائرل کی تھی۔

جس کے بعد ایس ایس پی امجد احمد شیخ کی ٹیم نے آپریشن کیا اور انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ درانی مہر کچے میں دوران آپریشن فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے فرار ہوگئے۔

ڈاکوؤں کے فرار ہونے کے بعد پولیس نے ان کے ٹھکانے سے مغوی بچہ بازیاب کرالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پانچ مشکوک افراد بھی تحویل میں لیے گئے ہیں۔

Sindh Police

kacha operation