Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حمزہ خان کا آبائی علاقے میں شاندار استقبال، شہریوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص

ورلڈ جونیئراسکواش چیمپئن کا ٹائٹل جیتنے کےلئے بہت محنت کی تھی، حمزہ
شائع 05 اگست 2023 03:43pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

ورلڈ جونیئراسکواش چیمپئن حمزہ خان کے پشاور میں اپنے آبائی علاقے میں واپسی پر لوگ خوشی سے جھوم اٹھے ، علاقہ مکینوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔

پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان اپنے آبائی گھر نوے کلے پہنچے، حمزہ خان کی واپسی پر اُنکا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

علاقہ مکینوں نے حمزہ خان پر پھول نچھاور کیے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔

حمزہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ جونیئراسکواش چیمپئن کا ٹائٹل جیتنےکے بہت محنت کی تھی، قوم اور والدین کی دعاؤں سے کامیابی ملی۔

ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جیتنے پر حمزہ خان نے اسکواش فیڈریشن اور ائیرفورس چیف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

sports

World Junior Squash Championships

Hamza Khan