Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

40 کروڑ کا جھنڈا لگانے کیخلاف درخواست، چیف سیکرٹری پنجاب سے تحریری رپورٹ طلب

قومی پرچم لہرانےکیلئے 40 کروڑ روپے کا کوئی فنڈ مختص نہیں کیا، وکیل
شائع 05 اگست 2023 11:27am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے 40 کروڑ کا جھنڈا لگانے کیخلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے تفصیلی تحریری رپورٹ طلب کرلی۔

یوم آزادی کے موقع پر لاہور کے لبرٹی چوک پر 40 کروڑ کا جھنڈا لگانے کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس راحیل کامران نے شہری عامر سکندر کی درخواست پر سماعت کی۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قومی پرچم لہرانے کیلئے حکومت کی جانب سے 40 کروڑ روپے کا کوئی فنڈ مختص نہیں کیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب سے معاملے کی تفصیلی تحریری رپورٹ طلب کرلی۔

Independence Day of Pakistan

14 August preparation

LAHORE HIGH COURT (LHC)