Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الٰہی سے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست دائر

نظر بند شہری کے اہل خانہ ہفتے میں دو بار ملاقات کر سکتے ہیں، اہلیہ پرویز الٰہی
شائع 05 اگست 2023 11:10am
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہ دینے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔

پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے عامر سعید راں ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں نگران حکومت پنجاب،آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ جیل راولپنڈی کو فریق بنایا گیا ہے۔

قیصرہ الٰہی نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ سیکشن 12 کے تحت نظر بند شہری کے اہل خانہ ہفتے میں دو بار ملاقات کر سکتے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ 17جولائی سے آج تک پرویز الٰہی کے اہل خانہ کی ملاقات نہیں کرائی گئی، لہٰذا عدالت حکام کو خاندان کے افراد کی ملاقات کرانے کے احکامات دے۔

pti

Chaudhry Pervaiz Elahi

LAHORE HIGH COURT (LHC)