Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

سپریم کورٹ: 250 روپے جمع نہ کرانے پر عمران خان کی اپیل واپس کردی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں استدعا
اپ ڈیٹ 05 اگست 2023 04:11pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے توشہ خانہ اپیل کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

خواجہ حارث ایڈووکیٹ کی جانب سے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کردی گئی۔ قانونی ٹیم کی جانب سے دائر درخواست پر ڈائری نمبر لگا دیا گیا۔

سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لینے کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ جج ہمایوں دلاور کیس کے قابل سماعت ہونے پر اپنا مائنڈ دے چکے ہیں۔

درخواست کے مطابق توشہ خانہ کیس دوبارہ قابل سماعت کا معاملہ جج ہمایوں دلاور کو نہیں بھیجا جاسکتا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کیس دوبارہ سننے کا حکم دیا تھا۔

عدالت عالیہ نے قرار دیا تھا کہ دوبارہ سماعت میں کیس کے جج ہمایوں دلاور ہی رہیں گے۔

کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔

عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں حق دفاع کی بحالی کی درخواست پر فیصلہ نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پندرہ صٖفحات پر مشتمل فیصلہ سنایا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ جمعرات کو محفوظ کیا گیا تھا۔

imran khan

Toshakhana

Tosha Khana Criminal Proceedings Case