Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دریائے ستلج کشتی حادثہ: سرچ آپریشن میں مزید 3 لاشیں نکال لی گئیں

حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی
شائع 05 اگست 2023 10:15am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

حویلی لکھا: دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔

حکام کے مطابق تیسرے روز سرچ آپریشن میں مزید 3 لاشیں نکالی گئیں جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے قریب کشتی ڈوب گئی، تھی جس میں 40 افراد سوار تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ کشتی میں سوار 40 میں سے 33 افراد کو چبا لیا گیا جب کہ اس سے قبل بچوں سمیت چار لاشیں نکالی گئی تھیں۔

river sutlej

boat sank