Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ بلوچستان نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے اپنےعزیز کو نامزد کردیا

جے یو آئی کو منانے کی ذمے داری بی این پی مینگل کو دے دی گئی
اپ ڈیٹ 05 اگست 2023 12:21am

وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو فرینڈلی اپوزیشن کے ٹرائیکا کے ہمراہ اپنے قریبی عزیز اور ضلع چئیرمین آواران نصیر بزنجو کو نگراں وزیراعلی کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بی این پی اور صادق سنجرانی کو اس حوالے سے آمادہ کرلیا ہے، جب کہ جے یو آئی کو منانے کی ذمے داری بی این پی مینگل کو دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قدوس بزنجو نگران وزیراعلیٰ کے لئے ایک سے زائد نام اپوزیشن کے سامنے رکھیں گے، اور اپوزیشن کی اہم جماعت بی این پی حمل کلمتی کا نام تجویز کرے گی، جب کہ اپوزیشن بھی حکومت کے سامنے ایک سے زائد نام سامنے رکھے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کوئی بھی ہو صوبے کا عارضی کنٹرول ٹرائیکا کے پاس رہے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو کا فرینڈلی اپوزیشن کے ٹرائکا کے ہمراہ نگراں دور میں بھی مسند اقتدار چھوڑنے کو تیار نہیں اور انہوں نے پلان پر عمل کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی اور چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو آمادہ کرلیا، جے یو آئی ف کو رام کرنے کی ذمے داری بی این این پی مینگل کو دیدی۔

قدوس بزنجو چئیرمین سینیٹ اور سردار اختر مینگل کی حکمت عملی کے تحت دو میں سے ایک نام پر اتفاق رائے کیا جائیگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کا کنٹرول مخصوص ٹرائکا کے پاس ہونے سے صاف شفاف انتخابات پر سوالات اٹھیں گے، وزیر اعلی قدوس بزنجو گزشتہ چند ماہ سے اہم قومی امور میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے، وہ گزشتہ چند روز سے کراچی میں مقیم ہیں۔

Caretaker government

caretaker cm balochistan