Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان پر 22 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی

توہین الیکشن کمیشن کیس کا 2 اگست کی سماعت کا حکم نامہ جاری
شائع 04 اگست 2023 10:03pm
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں 22 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا 2 اگست کی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا گیا جس میں الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دوبارہ طلب کرلیا۔

حکم نامے کے مطابق عمران خان پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم 22 اگست کو عائد ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے لاء ونگ کو حکم دیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کو کیس سے متعلقہ دستاویز فراہم کیے جائیں۔

اس سے قبل 2 اگست کو بھی توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی تھی۔

اسلام آباد

imran khan

pti chairman

Contempt Election Commission Case

MAY 9 RIOTS