لاہور:جناح اسپتال میں پی سی آر ٹیسٹوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ
جناح اسپتال لاہور نے غریب مریضوں کو مزید مشکل میں ڈال دیا۔ کورونا اور ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹوں کی فیسیں بڑھا دیں۔ مفت پی سی آر ٹیسٹ کی فیس بھی مقرر کردی گئی۔
لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں رہا۔ جناح اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر یحییٰ سلطان نے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بغیر ٹیسٹوں کی فیسیں بڑھا دیں۔
کورونا کے مفت ہونے والے پی سی آر ٹیسٹ کی فیس اب 3 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
ہیپا ٹائٹس کوالیٹیٹو پی سی آر ٹیسٹ کی فیس ایک ہزار 600 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار 100 روپے کردی گئی۔
ہیپاٹائٹس بی کے پی سی آر ٹیسٹ کی فیس ایک ہزار سات سو پچاس سے بڑھا کر 3 ہزار 400 مقرر کردی گئی۔
ایم ایس آفس نے نئی فیسوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ پی سی آر ٹیسٹ مہنگے ہونے سے غریب مریض خوار ہوگئے ہیں۔
Comments are closed on this story.