Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی مسجد خود کش حملے کے مزید دو سہولت کار گرفتار

دوران تفتیش دونوں سہولت کاروں نے اعتراف جرم کرلیا، سی ٹی ڈی
شائع 03 اگست 2023 10:06pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

خیبر میں علی مسجد خودکش حملے کے مزید دو سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جنہوں نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خیبر علی مسجد خود کش حملے کے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حملے کے سہولت کاروں کو جمرود کے علاقے پل غاڑہ سے گرفتار کیا، اور دوران تفتیش دونوں سہولت کاروں نے اعتراف جرم کیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ پہلے سے گرفتار ایک ملزم نے بھی اپنے بیٹوں کے حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ایڈیشنل ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی
ایڈیشنل ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ سلطان خیل میں ایک مکان سے خود کش جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے، جب کہ کارروائی میں مکان سے کلاشنکوف اور کارتوس بھی قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 25 جولائی کو خیبر جمرود غار اوبہ پل کے قریب علاقے علی مسجد میں خود کش دھماکا ہوا تھا، جس میں ایڈیشنل ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی شہید ہوگئے تھے۔ جبکہ مسجد کی عمارت منہدم ہوگئی تھی، اور دہشت گرد کا سہولت کار گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ALI masjid