Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات کی، ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

وزیراعظم سے پاکستانی نژاد امریکی تاجروں کے وفد کی بھی ملاقات
شائع 03 اگست 2023 09:48pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہبازشریف کو وزارت خارجہ کے مختلف امور سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم سے پاکستانی نژاد امریکی تاجروں کے وفد کی ملاقات

ادھر وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستانی نژاد امریکی تاجروں کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے امریکا میں متحرک پاکستانی کمیونٹی کا پاکستان کے لیے تعاون کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے 5 منتخب شعبوں کو ترجیح دی گئی، پاکستانی کمیونٹی پاکستان اور امریکا کے درمیان دوستی کے پل کا کام بھی کر رہے ہیں، اوورسیز پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وزارت خارجہ، بیرون ملک پاکستانی مشنز کو پاکستانیوں سے روابط بڑھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اسلام آباد

Bilawal Bhutto Zardari

PM Shehbaz Sharif

Parliamentary Leaders

dinner